ڈان لیکس میں مریم نواز کا شامل ہے، تاہم چوہدری نثار نے تمام تر اختلافات کے باوجود نواز شریف سے پرانی دوستی نبھاتے ہوئے ان کی صاحبزادی پر الزام نہیں آے دیا: نبیل گبول

muhammad ali محمد علی منگل اپریل 21:21

ڈان لیکس میں مریم نواز کا شامل ہے، تاہم چوہدری نثار نے تمام تر اختلافات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) نبیل گبول کا دعوی ہے کہ مریم نواز کو ڈان لیکس معاملے میں بچانے والا اصل کردار چوہدری نثار ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس میں مریم نواز کا شامل ہے۔

(جاری ہے)

تاہم چوہدری نثار نے تمام تر اختلافات کے باوجود نواز شریف سے پرانی دوستی نبھاتے ہوئے ان کی صاحبزادی پر الزام نہیں آے دیا۔

نبیل گبول کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار چاہتے تو مریم نواز کا نام لے کر سب کچھ تباہ کر سکتے تھے، تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ ان کیخلاف مریم نواز شریف ن لیگ کی قیادت نے جو کچھ کیا، اس کے باوجود سابق وزیر داخلہ نے احسان فراموشی نہیں کی۔ یہ چوہدری نثار ہی ہیں جنہوں نے ڈان لیکس معاملے میں مریم نواز کو بچانے میں سب سے اہم کردار ادا کیا۔