ٹریفک پولیس کی جانب سے آگاہی مہم کا آغاز

بدھ 18 اپریل 2018 08:50

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) لاڑکانہ ٹریفک پولیس سارجنٹ ون امداد شیخ، ٹو عبدالوحید ابڑو اور سارجنٹ تھری احمد علی اوڈو نے ٹریفک قوانین اور کسی بھی امکانی حادثات سے بچنے کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہر کی مختلف سڑکوں پر سفر کرنے والے موٹرسائیکل سوار شہریوں کو ہیلمٹ پہنائے اور انہیں ٹریفک قوانی کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ہیلمٹ پہناکر آگاہی فراہم کرنے کا مقصد کسی بھی ممکنہ حادثے کے نتیجے میں بڑے نقصان سے شہریوں کو بچانا ہے۔

متعلقہ عنوان :