سعودی عرب نے اقوام متحدہ کو اسلامی اتحادی فوج شام بھجنے کی پیشکش کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 18 اپریل 2018 15:25

سعودی عرب نے اقوام متحدہ کو اسلامی اتحادی فوج شام بھجنے کی پیشکش کردی
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 اپریل۔2018ء) سعودی عرب نے اقوام متحدہ کو دہشت گردی کے خلاف قائم کی جانے والی اسلامی اتحادی فوج شام بھجنے کی پیشکش کردی ہے۔اس بات کا انکشاف سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے سعودی عرب کے دورے پر آئے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کی ریاض میں منعقد ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب یمن میں جنگ نہیں چاہتا مگر حوثی باغیوں کی جنگجوﺅانہ سرگرمیوں نے یمنی عوام پر جنگ مسلط کی۔الجبیر کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کا سخت گیر رویے کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے اور اس کی شہ پر حوثی باغی یمن بحران کے خاتمے کی راہ میں نہ صرف رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے بلکہ ایرانی ساختہ میزائلوں سے سعودی سر زمین پر حملے کررہا ہے۔اس دوران اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ یمن اور شام کے بحرانوں کا خاتمہ سیاسی حل کے بغیر ناممکن ہے جبکہ یمن میں انسانی امداد کی تقسیم کے عمل میں نمایاں بہتری آئی ہے۔گوٹیرس نے یمن میں بچوں کو جنگجوﺅانہ سرگرمیوں میں استعمال ہونے کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔