باپ نے اپنی ہی 10 سالہ بیٹی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 اپریل 2018 15:43

باپ نے اپنی ہی 10 سالہ بیٹی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اپریل 2018ء) : بھارتی ریاست اُترپردیش میں ایک باپ نے اپنی ہی 10 سالہ بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ بچی کی والدہ اسے والد کے ساتھ چھوڑ کر گھر سے باہر گئی تو نشئی باپ نے نشے کی حالت میں دھت اپنی ہی بیٹی کی عزت لُوٹ لی۔

(جاری ہے)

بچی کی والدہ نے اپنے شوہر کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے 10 سالہ بچی کے والد کو گرفتار کر لیا۔ بچی کے میڈیکل ٹیسٹ کروانے پر تصدیق ہو گئی کہ 10 سالہ کم سن بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والا کوئی اور نہیں بلکہ اس کا اپنا باپ ہی تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ بھارتی پینل کوڈ کے سیکشن 376 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :