آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے وفد کی ملاقات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 18 اپریل 2018 15:47

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 اپریل۔2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کی حکومت کے وفد نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے حکومتی وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ازبک وفد کی قیادت صدر ازبکستان کی سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل مخمودوو وکٹر والڈیمیرو وچ (Makhmudov Victor Vladimirovich)نے کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ازبکستان کی حکومت کے وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔