بجلی چوروںوبلوں کی عدم ادائیگی والے صارفین کیخلاف ایف آئی اے وکیسکو ٹیم کی کارروائی، کنکشن کاٹ کر جرمانے عائد کردیئے

بدھ 18 اپریل 2018 19:53

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) بجلی چوروںوبلوں کی عدم ادائیگی والے صارفین کے خلاف FIAوکیسکوٹیم کی کاروائی کنکشن کاٹ کر جرمانے عائد کیئے گئے تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر FIA بلوچستان الطاف حسین وڈپٹی ڈائریکٹر کرائم سرکل شفیق الرحمن کی خصوصی ہدایت پرFIAکے سب انسپکٹر محمد اسماعیل زہری،سب انسپکٹر امیر حمزہ لہڑی وکیسکو ٹیم کے SDO پرویز احمد صحبت پور کیسکو کے SDOذوالفقار علی منجھو،LSخالد حسین کھوسہ ،عارف کھوسہ ودیگر نے صحبت پور سٹی سمیت خیر پور ،حیردین،جیانی و دیگر تمام بجلی کے فیڈروں میں بجلی چوروں اور بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی والے صارفین کے خلاف سخت آپریشن کرتے ہوئے بجلی کے میٹرز اور کنکشن کاٹ کر ان پر ہزاروں روپے جرمانے عائد کیئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر FIAٹیم نے بتایا کہ نصیرآباد ڈویژن بھر میں بجلی چوروں وبجلی کے بلوں کے نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے سینکڑوں کی تعداد میںبجلی کے کنکشن کاٹ کر لاکھوں روپے جرمانے عائد کیئے گئے ہیں اور صحبت پور کیسکو سب ڈویژن میں آپریشن جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی بجلی چور اور بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا ان کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔