پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کا راشد ربانی کے بڑے بھائی اور یوسف رضا گیلانی کے بہنوئی کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار

بدھ اپریل 20:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی صدر ایم این اے شاہدہ رحمانی اور سیکر یٹری اطلاعات شاہینہ سعیدہ نے پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر راشد ربانی کے بڑے بھائی مشیرربانی اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بہنوئی پیر وجاہت حسین گیلانی کے انتقال پر گہریرنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جواررحمت میں بلنددرجات اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔