فیصل آباد، معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو عبرتناک سزائیں نہیں دی جا رہیں ،غلام عباس خان اور دیگر کا اظہار خیال

بدھ 18 اپریل 2018 21:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) جماعت اسلامی کے راہنمائوں غلام عباس خان،انجینئر عظیم رندھاوا،محبوب الزماں بٹ،رائے اکرم کھرل نے صوبہ بھر میں معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو عبرتناک سزائیں نہیں دی جاتیں ، معاشرہ ایسے جرائم اور مجرموں سے پاک نہیں ہوسکتا ۔

تفریح کے نام پر نوجوان نسل کوایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت تباہ وبرباد کیاجارہا ہے۔ مٹھی بھرسیکولر عناصر نے اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان نے بیس کروڑ عوام کویرغمال بنایا ہواہے۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی عریانی وفحاشی کے باعث بگاڑ پیداہورہے ہیں، حکومت معاشرتی اقدار کے تحفظ کے لئے فحاشی وعریانی کاسدباب کرے ۔

(جاری ہے)

مغربی وہندوستانی کلچر نے بچوں سے لے کر نوجوانوں تک کوشدید متاثر کیا ہے۔ بے ہودہ ٹی وی پروگرامات اسلامی تہذیب کا جنازہ نکال رہے ہیں اورکوئی پوچھنے والانہیں۔ ۔ انہو ں نے کہاکہ بھارتی فلموں کی یلغار ہر چینل کے خبر نامے میں انٹر ٹینمنٹ کے نام پر فحش مناظر ،سوشل میڈیا پر سکریننگ کے نظام کی عدم موجودگی اور معاشرے میں بحیثیت مجموعی بے راہ روی اور بے اطمینانی کی وجہ سے جرائم بالخصوص معصوم بچوں بچیوں کے خلاف جرائم میں اضافہ ہورہاہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ایسی گھنائونی حرکت کے مرتکب درندوںکو فوری گرفتار کے سر عام پھانسی پر لٹکا کر عبرت کا نشان بنایا جائے