خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں سینماء گھروں کی تعداد 433سے کم ہوکر محض 109رہ گئی

بدھ 18 اپریل 2018 21:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان میں پاکستانی کلچر اور عوامی دلچسپی کے مطابق موضوعات پرمعیاری فلمیں نہ بننے کے باعث گزشتہ پندرہ سالوں کے دوران خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں سینماء گھروں کی تعداد 433سے کم ہوکر محض 109رہ گئی ہیں 2000-01کے دوران پاکستان کے تمام سینماء گھروں میں مجموعی طور پر 2لاکھ 57ہزار 834فلم بینوں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی جو اب 2017-18کے دوران محض گم ہو کر 47ہزار 850رہ گئی ہے دستاویز کے مطابق سب سے زیادہ صوبہ پنجاب میں 61، سندھ میں 37، خیبر پختونخوا میں 10اور بلوچستان میں ایک سینما گھر موجود ہیں سال 2000-01کے دوران پاکستان بھر میں سینماء گھروں کی مجموعی تعداد 433تھی جن میں سے سب سے زیادہ پنجاب میں281، سندھ میں 102، خیبر پختونخوا میں 35او ربلوچستان میں 35سینما گھر تھے سال 2002-03کے دوران سینماء گھروں کی تعداد کم ہو کر 406رہ گئی ۔

(جاری ہے)

2003-04کے دوران 375، سال 2004-05کے دوران 334، سال 2005-06کے دوران 286، سال 2006-07کے دوران 287، سال 2008-09کے دوران 203-، سال 2009-10کے دوران 133، سال 2010-11کے دوران 107سال 2011-12کے دوران 80سال اور سال 2017کے دوران 109سینماء گھر موجود ہیں چند عشروں کے دوران پاکستان میں معیاری فلمیں نہ بننے ، انڈین فلموں کی بھار مار او رجدید ٹیکنالوجی کی آمد کے بعد پاکستان کی فلم انڈسٹری زبوں حالی کا شکار ہیں جس کے باعث سینماء مالکان نے سینماء گھروں کی جگہ جدید تجارتی پلازے تعمیر کرنا شروع کردیئے ہیں ۔