کراچی کو اندھیروں سے نکالنے کے لیے کراچی کی عوام20 اپریل کو احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں، مصطفی کمال

بدھ 18 اپریل 2018 21:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پاک سر زمین پارٹی کراچی کو اندھیروں کی نظر ہونے نہیں دے گی، یہ بات پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کی-الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی طویل اور بلا جواز لوڈشیڈنگ اوور بلنگ،فالٹس کے بہانے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش،نئے میٹرز لگانے کے نام پر عوام کو لوٹنے کے خلاف کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے 20 اپریل کو بھرپور احتجاجی مظاہرے کا اعلان کرتے ہوئے کہی.اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے جمعہ 20 اپریل، سہ پہر3 بجے کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے حکومت وقت اور کے الیکٹرک کو بتادیں کہ کراچی لاوارث نہیں اور کراچی اپنا حق لینا جانتا ہی.�

(جاری ہے)