ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے پولیس کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،کمشنروڈی آئی جی ملاکنڈ

بدھ 18 اپریل 2018 22:02

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) کمشنر ملاکنڈ سید ظہیرالسلام اور ڈی آئی جی ملاکنڈ اختر حیات خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے پولیس کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، دہشت گردی کے خلاف پولیس فورس نے لازوال قربانیاں دی ہے ،پولیس کے جوان سے لیکر آئی جی تک نے اپنی جانوں کی نظرانے دیکر ہمارے کل کو محفوظ بنایا ۔

پولیس فورس کے ایماندار افسران کی انتک محنت کیوجہ سے آج خیبر پختونخواہ کی پولیس فورس بہترکارکردگی دکھا رہی ہے ۔ڈی پی او راحت اللہ خان کے چالیس سالہ تجربہ اور پولیس فورس کیلئے ان کی بہترین خدمات کو قدر کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں ڈی پی او شانگلہ راحت اللہ خان ایک ایماندار فرض شناس افیسر تھے اور اس وجہ سے آج ضلع شانگلہ کے عوام اپنے خلوص محبت اور عزت کیساتھ راحت اللہ خان کو رخصت کررہے ہیں آج ان کی رخصتی پوری معززین علاقہ اور شانگلہ کے لوگ افسردہ دکھائی دے رہے ہیں ان کی کمی کبھی بھی پورا نہیں کیا جاسکتا ان کی شانگلہ کیلئے خدمات پولیس فورس کیلئے مشعل راہ ہی- ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کے روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ راحت اللہ خان کی اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں شانگلہ کے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں جس میں سنیٹر راحت حسین ،انجینئر عبدالتواب خان،ڈاکٹر افسرالملک ، ایم پی اے محمد رشاد خان ،عبدالمولی ،انتخاب عالم ،وقاراحمد خان،شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد نعیم خان،شاہ فواد خان ایڈوکیٹ ۔ڈی آر سی کے چیئرمین رشید محمود ،بہروالدین خان،اکرام الدین سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوںسوات بونیر اور شانگلہ کے سنیئر پولیس افسران ایس پی انوسٹی گیشن محمدخالد۔

ڈی ایس پی سرکل امجد علی۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرمحمدبشیر خان کے علاوہ بلدیاتی منتخب نمائندوں اور میڈیا نمائندگان شانگلہ پریس کلب کے صدر فضل سبحان،یونین اف جر نلسٹس کے صدر آفتاب حسین، سینئر صحافی خالد خان نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آج سبکدوش ہونے والے ڈی پی او شانگلہ راحت اللہ خان کا کہنا تھا کہ شانگلہ کے عوام کا پیار ومحبت ہمیشہ یاد رکھونگا میں نے شروع سے میرٹ پر کام کیا ہے ،شانگلہ کے عوام اور ان کے نمائندوں نے ہمیشہ ہر محاز پر تعاون کی ہے شانگلہ کے عوام باشعور اور مہمان نواز ہے جرائم کے خاتمے میں عوامی تعاون نے شانگلہ پولیس فورس کو صوبے میں مثبت انداز سے اجاگر کیا ۔

ڈیوٹی کے دوران یہاں گزرنے والی تین سالوں زندگی کی یاد گار سالوں میں سے ہے، پولیس افیسر ہونے کے ناطے ان تین سالوں میں شانگلہ میں کوئی بڑا ناخوشگوار حادثہ رونما نہیں ہوا جس پر شانگلہ پولیس اورعوام خراج تحسین کے مستحق ہے۔ اپنے دوران ڈیوٹی ہمیشہ مظلوم کی حمایت کی اور انصاف دلانے کیلئے بھرپور ساتھ دیا بشام شنگ دلخراش واقعہ پر میرا دل خون کے انسو رو رہا تھا اور خواہش تھی کہ ریٹائرمنٹ سے پہلے اس درندے کو سزا دلوا سکوں اور اللہ نے میری خواہش پوری کردی اور درندہ صفت ملزم کو کیفر کردار تک پہنچا دیا۔

انھوں نے شانگلہ میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ پریس کلب الپوری کے صحافیوںنے ہمیشہ مثبت صحافت کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ۔کمشنر ملاکنڈ نے کہا کہ پولیس نوجوانوں اور افیسروں کو ڈی پی او راحت اللہ خان کی تقلید کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی کے فرائض انجام دینے چاہیئے جس طرح آج لوگ راحت اللہ خان کو یاد کرتے ہیں اور ان کو خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں یہ پولیس فورس کیلئے ایک اعزاز ہے ۔۔