مرزا اشتیاق بیگ بزنس فورم پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر مقرر

بدھ 18 اپریل 2018 22:42

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر و وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مرزا اشتیاق بیگ کو بزنس فورم پاکستان مسلم لیگ (ن)کا صدر مقرر کردیا ہے، پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر نے ایک تقریب میں مرزا اشتیاق بیگ کو ا ن کی تقرری کا لیٹر دیا ،اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے عہدیدار ، سینیٹر راحیلہ مگسی ، سینیٹر سید آصف سعید کرمانی ، سینیٹر سلیم ضیا، رکن قومی اسمبلی و وزیر مملکت سید ایاز علی شاہ شیرازی ، سیداعجاز علی شاہ شیرازی اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے ،مرزا اشتیاق بیگ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ہیں۔