کوئٹہ،4مئی کو بلاول بھٹو زرداری کی آمد بلوچستان کے سیاسی منظر نامے پر غیر معمولی تبدیلی کا محرک ثابت

ہوگی،سکینہ عبداللہ خان قومی سیاست میں خواتین کو صحیح معنوں میں نمائندگی دیکر صنفی مساوات کو برقرار کھا، رہنما پیپلز پارٹی

بدھ 18 اپریل 2018 22:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی رہنما ممتاز سماجی شخصیت سکینہ عبداللہ خان نے کہا ہے کہ 4مئی کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ آمد بلوچستان کے سیاسی منظر نامے پر غیر معمولی تبدیلی کا محرک ثابت ہوگی چیئرمین پیپلزپارٹی کا دورہ کوئٹہ اہمیت کا حامل ہے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف حلقوں سے خواتین کی ایک بڑی تعداد چیئرمین کے اجتماعات میں شرکت کرکے پارٹی کی بلوچستان میں فعالیت کا عملی ثبوت پیش کریگی اپنے جاری کردہ بیان میں سکینہ عبداللہ نے کہا کہ سیاسی عمل میں خواتین کی موثر شرکت کے ذریعے ہی انہیں قومی فیصلہ سازی میں شریک کیا جاسکتا ہے اور یہ سہرا پیپلز پارٹی کو ہی حاصل ہے کہ قومی سیاست میں پارٹی نے خواتین کو صحیح معنوں میں نمائندگی دیکر صنفی مساوات کو برقرار کھا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ کوئٹہ کو کامیاب بنانے کیلئے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تمام حلقوں میں خواتین کو متحرک کیا جارہا ہے تاکہ چیئرمین کے دورہ کوئٹہ کو کامیاب بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں بلوچستان سے پیپلز پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کرکے عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے خدمات کے تسلسل کو جاری رکھے گی۔