
پاکستان اپنی بھرپور کوششوں اور ڈونرز و شراکت داروں کی معاونت سے ملیریا پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہے، ہم نے اس مرض پر قابو پانے اور خاتمے کیلئے مقامی وسائل کو بروئے کار لانا شروع کر دیا ، صوبائی حکومتوں کی جانب سے ملیریا پر قابو پانے کیلئے مختص فنڈز میں گزشتہ چند سالوں میں دوگنا سے زائد اضافہ کیا گیا،
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا 25ویں دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کے موقع پر منعقدہ ملیریا کانفرنس سے خطاب
جمعرات 19 اپریل 2018 00:40
(جاری ہے)
2013ء سے 2017ء کے دوران پاکستان میں ملیریا کے کیسز میں 80 فیصد سے زائد کمی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 2013ء کے بعد سے پاکستان کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں حشرات العرض سے بچائو فراہم کرنے والی 12 ملین مچھردانیاں تقسیم کی جا چکی ہیں،یونیورسل ہیلتھ کوریج کیلئے ملیریا کی تشخیص اور علاج کی خدمات دیہی اور دور دراز علاقوں تک پہنچائی جا رہی ہیں تاکہ عام آبادیوں اور پسماندہ طبقات کی ضروریات پوری ہو سکیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملیریا کی تشخیص کی کوریج میں توسیع زیادہ تر ریپڈ ڈائیگناسٹک ٹیسٹ کٹس کی فراہمی کے ذریعے کی گئی ہے، اس کے علاوہ ملیریا سے متعلق مفت علاج کے لئے نجی شعبہ کو بھی ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملیریا انفارمیشن سسٹم کو فعال آن لائن ڈی ایچ آئی ایس۔2 کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے تاکہ قابل اعتماد معلومات حاصل ہو سکیں۔ علاوہ ازیں تشخیص اور بچائو کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے موجودہ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈبلیو ایچ او کے ایسٹرن مڈیٹیرین خطہ کے ممالک میں ملیریا سے سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سرحدی علاقوں میں ملیریا پر قابو پانے کی کوششوں میں تعاون اور موثر رابطہ کاری کیلئے ایران اور افغانستان کے ساتھ کراس بارڈر ملیریا نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ علاوہ ازیں ہم نے ایشیاء بحرالکاحل کے ممالک کے ساتھ ایشیاء پیسفک لیڈرز ملیریا الائنس کے ذریعے مل کر کام شروع کیا ہے جو خطے سے ملیریا کے خاتمے کے حوالے سے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملیریا کے مکمل خاتمے کیلئے وسائل میں اضافے اور بہتر تعاون و انتظام کے ذریعے اپنی کوششیں مزید بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈبلیو ایچ او اور ملینڈا اینڈ گیٹس فائونڈیشن کے درمیان تعاون کو سراہتے ہوئے اس حوالے سے اپنی استعداد کار کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر پرنس آف ویلز نے کلیدی خطاب کیا جبکہ بل گیٹس نے بھی اظہار خیال کیا۔ سمٹ سے دولت مشترکہ کے مختلف رکن ممالک بشمول گیمبیا، گھانا، کینیا، موزمبیق، نمیبیا، یوگنڈا، نیوگنی، تنزانیہ اور زمببا کے رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں سے 2 لاکھ 79 ہزار 132 میٹرک ٹن گندم برآمد کرلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.