عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 30 عطائیوں کی دوکانیں سیل

جمعرات 19 اپریل 2018 11:44

قصور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) قصور میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔تفصیلات کیمطابق چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 30عطائیوں کی دوکانوں کو سیل کرکے پولیس کو کاروائی کیلئے رپورٹ بھیج دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈی ایچ او قصور ڈاکٹر منصور‘ اے سی قصور حنا ارشد ، ڈرگ انسپکٹر رانا عبدالمتین خان اور ہیلتھ کیر کمیشن نے کارروائی کرتے ہو ئے قصور اور گردونواح میں 30عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سیل کر دئیے اور ان کے خلاف رپورٹ پولیس کو پیش کر دی جن کے خلاف مقدمات درج کرکے کاروائی کی جارہی ہے ۔