نواز شریف اور مریم نواز کے لندن جانے کا مقصد سامنے آگیا ، بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنے کون آنے والا ہے؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 اپریل 2018 13:00

نواز شریف اور مریم نواز کے لندن جانے کا مقصد سامنے آگیا ، بیگم کلثوم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اپریل 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ یہ لوگ کہہ رہے تھے کہ ہمارا لندن جانا بہت ضروری ہے۔ میاں نواز شریف نے صبح صبح شہباز شریف کو اطلاع کی کہ میں لندن جا رہا ہوں ، میں نے اسلام آباد میں سندھ کا وفد بلایا ہوا ہے تو اس سے آ کر مل لینا، ورنہ وہ لوگ پریشان ہو جائیں گے ، شہباز شریف نے ان لوگوں کو لاہور بلوا کر ان سے ملاقات کر لی۔

(جاری ہے)

چوہدری غلام حسین نے کہا کہ لندن سے اطلاع کے مطابق وہاں موجود پاکستان کے سفارتخانہ نے ایک اہم غیر ملکی شخصیت کی طرف سے بیگم کلثوم نواز کی وہاں پہنچ کر عیادت کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مریم نواز اور نواز شریف کی بھی اس غیر ملکی شخصیت سے ملاقات کی تیاریاں کی جا رہی ہے۔ خیال یہ ہے اور قیاس یہ ہے کہ لندن میں اس وقت بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی ہے ۔ کسی نہ کسی طرح خفیہ یا اعلانیہ طور پر ان کی اس س ملاقات ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ان کا لندن جانے کا اور کوئی مقصد نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: