بتایا جائے کہ مریم نواز کے لندن اخراجات کے 6 کروڑ روپے کس اکاؤنٹ سے ادا کیے جائیں گے؟ فواد چوہدری
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز اخراجات خود ادا کریں گی، ادائیگی کی رسید عوام کے سامنے لائی جائے، کیونکہ پنجاب کی 23 فیصد آبادی 8 ہزار ماہانہ کمانے کے قابل نہیں، سابق وفاقی وزیر کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 11 ستمبر 2026
19:42
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے لندن دورے پر تقریباً سوا چھ کروڑ روپے کے اخراجات کا دعویٰ کیا جا رہا ہے مریم نواز کے لندن دورے کے اخراجات ذاتی طور پر ادا کرنے کے دعوے کی رسید عوام کے سامنے لائی جائے، پنجاب میں غربت کی شرح میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے،پنجاب کی 23 فیصد سے زائد آبادی 8 ہزار روپے ماہانہ بھی کمانے کے قابل نہیں.
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں فوڈ سکیورٹی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے سیاسی، انتظامی اور مالی اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے بغیر پاکستان کی گورننس بہتر نہیں ہو سکتی، نئے صوبوں کا قیام ایک بنیادی انتظامی اصلاح ہے، اس پر سنجیدہ بحث اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے شناخت برقرار رکھتے ہوئے نئے صوبوں کے قیام کا طریقہ کار طے کیا جا سکتا ہے، سیاسی، انتظامی اور مالیاتی ڈیولوشن کے بغیر پاکستان میں گورننس کا مسئلہ حل نہیں ہوگا. فواد چوہدری نے کہا 26 جنوری سے اب تک پٹرول کی قیمت میں تقریباً 119 روپے اضافہ ہوا،حکومت صرف مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا جواز نہیں بنا سکتی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان کی صنعت، زراعت اور ہر شعبے پر پڑ رہے ہیں، فروری سے اب تک بجلی کی قیمت میں 28 فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے،حکومت آئندہ تین ماہ میں بجلی کی قیمت میں مزید 10 فیصد اضافے کا اعلان کر چکی ہے،بجلی کے کمرشل یونٹ کی قیمت 140 روپے تک پہنچ جائے تو معیشت کیسے چلے گی؟ . انہوں نے کہا کہ حکومت عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر اپنی نااہلی کی قیمت عام آدمی سے وصول کر رہی ہے،پٹرولیم لیوی کی مد میں حکومت تقریباً 2 ہزار ارب روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے بجلی اور گیس کے ذریعے بھی عوام سے اربوں روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، 1800 ارب روپے کی کیپسٹی پیمنٹس کے باوجود پورے پاکستان میں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے،وفاقی حکومت چلانے کا خرچ 750 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے. سابق وفاقی وزیرنے کہاکہ حکومت کے غیر ضروری اخراجات اور ٹیکسوں کا بوجھ عوام پر منتقل کیا جا رہا ہے، فواد چوہدری نے کہاکہ حکومتی عیاشیوں کا بوجھ اٹھانے کی بجائے عام آدمی کو ریلیف دینا ہوگا،سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال نے پاکستان کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، حکمران نجی دوروں کے لیے بھی سرکاری وسائل اور جہاز استعمال کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کو اختیارات اور وسائل منتقل کیے بغیر حقیقی ڈیولوشن ممکن نہیں نئے صوبوں کی بحث کو متنازع بنا کر طویل کرنے سے اصلاحات کا عمل متاثر ہوگا، نئے صوبوں کے قیام کی بحث کو عملی اقدامات کی طرف لے جانے کی ضرورت ہے۔مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف کے راہنماﺅں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات‘لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت
-
امریکا آبنائے ہرمز پر کنٹرول رکھتا ہے اور ایران کے خلاف جنگ مکمل کرے گا.پیٹ ہیگسیتھ
-
نائن الیون کی قیمت 45لاکھ سے زیادہ لوگوں نے جانیں دے کر ادا کی
-
شفیع جان نے آج عظمیٰ بخاری کے بارے میں جو زبان استعمال کی، وہ انتہائی شرمناک ہے
-
یمن: یو این امدادی ادارے کی گاڑیاں ضبط ہونے پر تشویش
-
معاشی ایمرجنسی موسمیاتی بحران پر سیاسی عدم اتفاق سے عدم توجہی کا شکار
-
موسمیاتی شدت اور سیلابوں سے دنیا بھر میں لاکھوں سکول بند، یونیسف
-
خطرناک مرحلے میں داخل ہوتا یمن تنازعہ سرحد پار پھیلنے کا خدشہ، گرنڈبرک
-
نیو یارک میں نائن الیون دہشتگردی انسانیت پر حملہ تھا، یو این چیف
-
خیبر پختونخوا اسمبلی میں مریم نواز اور رانا ثناءاللہ کے بیانات کے خلاف قرارداد منظور
-
2026ءکے پہلے 8 ماہ کے دوران پولیس اہلکاروں کے خلاف 40 مقدمات درج
-
رانا ثناءاللہ کو ہر سیاسی جدوجہد میں 9 مئی ہی نظر آتا ہے، بندہ جس ذہنیت کا ہو، اسی طرح سوچتا ہے، شفیع جان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.