ایبٹ آباد کے حلقہ پی کے 46 کی تقسیم کے خلاف یو سی بانڈہ پیر خان کے بلدیاتی نمائندوں کا مشترکہ اجلاس طلب

جمعرات 19 اپریل 2018 13:54

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ایبٹ آباد کے حلقہ پی کے 46 کی تقسیم کے خلاف یونین کونسل بانڈہ پیر خان کے بلدیاتی نمائندوں کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی اور یونین کونسل بانڈہ پیر خان کی پانچوں وی سیز کے بلدیاتی نمائندوں، ناظم بانڈہ پیر خان ناہید اعوان، نائب ناظم نعیم لودھی سمیت تمام نمائندے شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ حالیہ حلقہ بندیوں کے بعد بعض یونین کونسلوں کے پٹوار حلقوں کی بنیاد پر بھی تقسیم کیا گیا جس کے نتیجہ میں سیاسی اور عوامی سطح پر شدید بے چینی پائی جاتی ہے جبکہ صوبائی وزیر خوراک نے الیکشن کمیشن میں اعتراض مسترد ہونے کے بعد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگی رہنما اور ناظم بانڈہ پیر خان ناہید اعوان بھی اس تقسیم سے ناخوش نظر آتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تقسیم سراسر غیر منصفانہ اور عوامی خواہشات کے برعکس ہے جس کے خلاف وہ ہر حد تک جانے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض نادان دوستوں نے علاقہ اور عوام کے مفاد سے ہٹ کر موقف اپنای اجس کا انہیں حساب دینا ہو گا۔