Live Updates

پی ٹی آئی ہارس ٹریڈنگ کا ثبوت پیش کرے ،ْ

پی ٹی آئی رکن جاوید نسیم

جمعرات 19 اپریل 2018 15:53

پی ٹی آئی ہارس ٹریڈنگ کا ثبوت پیش کرے ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی جاوید نسیم نے اپنی جماعت کے سربراہ عمران خان کی جانب سے لگائے گئے ہارس ٹریڈنگ کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے پارٹی چیئرمین سے ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔ایک انٹرویو میں جاوید نسیم نے کہا کہ اس طرح کا الزام یقینا افسوسناک ہے اور عمران خان کو چاہیے کہ وہ مجھے عدالت بلوائیں ورنہ وہ خود عدالت جاکر اپنا مؤقف پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے مجھے تین سال قبل پارٹی سے نکال کر میری اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کردی گئی تھی اور بعد میں الیکشن کمیشن اسے بحال کیا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے آج جو کچھ کیا اٴْس سے ثابت ہوگیا کہ اپنے لوگ ان کی نظر میں چور ہیں اور جو باہر سے آتے ہیں انہیں عزت دی جاتی ہے۔جاوید نسیم نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق اس طرح کا الزام عائد کرنے کا کوئی جواز ہی نہیں لہذا عمران خان نے جو باتیں کیں وہ بے بنیاد تھیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات