سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے آئی ووٹنگ سلوشن کے تکنیکی آڈٹ اور تھرڈ پارٹی جائزے کیلئے 7 رکنی انٹرنیٹ ووٹنگ ٹاسک فورس کی تشکیل

جمعرات 19 اپریل 2018 16:02

سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے آئی ووٹنگ سلوشن کے تکنیکی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے نادرا کے مجوزہ آئی ووٹنگ سلوشن کے تکنیکی آڈٹ اور تھرڈ پارٹی جائزے کیلئے 7 رکنی انٹرنیٹ ووٹنگ ٹاسک فورس کی تشکیل دیدی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے چیف ایگزیکٹو آفیسر آئی ٹی بٹلر دبئی ڈاکٹر محمد منشاد ستی کی سربراہی میں یہ ٹاسک فورس قائم کی ہے ۔

کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل لاء ، الیکشن کمیشن پاکستان محمد ارشد، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف ، خیبرپختونخوا ٹیکنالوجی بورڈ کے شہبازخان، اسسٹنٹ پروفیسر نسٹ ڈاکٹر سید طحہ علی ، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے نمائندے بھی اس ٹاسک فورس میں شامل ہوں گے۔