چیف جسٹس سپریم کورٹ کی3 متاثرہ خواتین کوانصاف دلانےکی یقین دہانی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 اپریل 2018 15:46

چیف جسٹس سپریم کورٹ کی3 متاثرہ خواتین کوانصاف دلانےکی یقین دہانی
پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل 2018ء) : چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار کوفریاد پیش کرنے3 متاثرہ خواتین پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئیں، چیف جسٹس نے تینوں خواتین کی فریاد سن کرانصاف دلانے کی یقین دہانی کروا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ملاقات کرنے کیلئے پشاورہائیکورٹ میں 3 متاثرہ خواتین پہنچ گئیں۔ متاثرہ خواتین نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کی۔

ایک خاتون نے چیف جسٹس کے سامنے اپنی فریاد رکھی کہ میرا شوہرلاپتا ہے۔

(جاری ہے)

بازیاب کرایا جائے۔ دوسری متاثرہ خاتون نے بتایا کہ انڈونیشیا میں شوہرکوسزائے موت سنائی گئی۔ رہائی دلائی جائے۔ ایک اور متاثرہ خاتون نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ بہن، بہنوئی کوماردیا گیا۔ انصاف نہیں مل رہا۔ خواتین نے شکوہ کیا کہ ہمیں انصاف نہیں مل رہا۔ چیف جسٹس نے متاثرہ خواتین کی فریاد سن کرانہیں انصاف دلانے کی یقین دہانی کروا دی۔ چیف جسٹس نے خواتین کوسپریم کورٹ رجسٹری میں آنے کی ہدایت بھی کی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے آج جوڈیشل اکیڈمی میں خطاب بھی کیا۔