انتظار قتل کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ موخر،26اپریل کو سنایا جائے گا

جمعرات 19 اپریل 2018 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے انتظار قتل کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ موخر کرتے ہوئے سماعت 26اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔جمعرات کو سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی عدالت میں انتظار قتل کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت کی مصروفیت کے باعث محفوظ فیصلہ تحریر نہیں کیا جاسکا وجہ سے اب فیصلہ 26اپریل کو سنایا جائے گا ۔

دوران سماعت مدعی مقدمہ انتظار کے والد نے وکیل تبدیل کرلیا ہے ۔نئے وکیل صلاح الدین پہنور کا حلف نامہ عدالت میں جمع کرادیا گیا۔واضح رہے کہ انتظار قتل کیس میں ای سی ایل سی پولیس کے 8 ملزمان گرفتار ہیں ۔جبکہ ایک ملزم طارق رحیم عبوری ضمانت پر رہا ہے ۔ملزمان کے خلاف درخشان تھانے میں مقدمہ درج ہے

متعلقہ عنوان :