ْطلبہ و طالبات پر بھارتی فورسز کی یلغار اور پکڑ دھکڑ ظلم و بربریت کی انتہاہے ‘اشرف صحرائی
اشرف صحرائی کی طرف سے نہتے کشمیریوںپر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت
جمعرات اپریل 17:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پولیس نے جھوٹے الزامات کے تحت نوجوانوں کی گرفتاری کے دوران بھائی کے بدلے بھائی اور باپ کے بدلے بیٹے کو گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور ان کی رہائی کے عوض بھاری تاوان طلب کیاجاتا ہے۔
اشرف صحرائی نے اسلام آباد میں کالج کے طلباء اور طالبات پر قابض فورسز کی یلغار، ظلم و تشدداور اندھا دھند گرفتاریوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے ظلم وبربریت کی انتہا قرار دیا۔انہوں نے مختلف تھانوں اور جیلوںمیں نظربند حریت پسند کارکنوں اور نواجوانوں کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ اقوامِ عالم کا یہ دستور ہے کہ جس نیک مقصد اور مقدس تحریک کے لیے کسی قوم کی نوجوان نسل اٹھ کھڑی ہو وہ ضرور اپنے مقصد کے حصول میں کامیاب ہوتی ہے۔انہوں نے بھارتی ظلم واستبداد کی جملہ انسانیت سوز کارروائیاں روز بے نقاب ہورہی ہیں جو کہ ہماری حق پر مبنی تحریک آزادی کے لیے ایک نیک شگون ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہر ظلمت شب کے بعد ایک روشن صبح کا آنا قانون فطرت ہے، لیکن اس کے لیے صبرواستقامت اور اپنے مقدس مشن کے ساتھ یقین کی پختگی شرط ِ اول ہے۔ اشرف صحرائی نے اقوامِ متحدہ سے وابستہ انسانی حقوق کے ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ جموںو کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کاسخت نوٹس لیں اور انہیں بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنی کوششوں میں سرعت لائیں۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے بھارت پر دباو ڈالے، اہلیہ مشعال ملک کا مطالبہ
-
جن کشمیریوں کو بھارت گاجر مولی کی طرح کاٹ رہا ہے وہ پاکستانی ملت کے جسم و جان کا حصہ ہیں، سر دار مسعود خان
-
پی ٹی آئی کا آزاد کشمیر میں کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کے بغیر انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ
-
برطانوی پارلیمان میں مسئلہ کشمیر پر جاندار بحث کا خیر مقدم کرتے ہیں‘صدر ریاست
-
بھارت مقبوضہ جموںوکشمیر سے فوری پابندیاں اٹھائے، ہائی کمیشن کی ٹیم کو دورہ کرنے کی اجازت دے ، برطانیہ
-
31سال پرانے اغوا کے مقدمے میں یاسین ملک سمیت 10افراد پر فرد جرم عائد
-
بھارت کا کشمیر کی دھرتی کو ہندو راشٹرا بنانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا‘سردار مسعود خان
-
آئی پی ایس پی انسٹیٹیوٹ مظفرآباد کے زیر اہتمام نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تربیتی سیشن کا اہتمام دارالحکومت مظفرآباد شہر میں کیا گیا
-
وفاقی وزیر اُمو رکشمیر سے گلگت بلتستان کے وزیرصحت کی ملاقات،صحت کے شعبے سے متعلق تبادلہ خیال
-
کشمیریوں کو ان حق خودارادیت دیے بغیر خطے میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، راجہ فارو ق حیدر
-
اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کر رکھا ہے،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا تقریب سے خطاب
-
بھارت پاکستان ،آزادکشمیر کیخلاف کسی بڑی مہم جوئی کا راستہ ہموار کرنے کیلئے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی بڑہا رہا ہے ،سردار مسعود خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.