سی پیک منصوبہ پر عملدرآمد سے آزا د کشمیر اور پاکستان کا اقتصادی منظرنامہ تبدیل ہو جائے گا‘

چین اور پاکستان نے علاقائی و اقتصادی ترقی کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے ہیں جس میں سی پیک اہم کردار ادا کرے گا آزا دکشمیر حکومت کے وزیرقانون انصاف وپارلیمانی اور حاجی جاوید اخترچوہدری کی وکلاء سے بات چیت

جمعرات 19 اپریل 2018 17:56

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) آزا دکشمیر حکومت کے وزیرقانون انصاف وپارلیمانی اور حاجی جاوید اخترچوہدری نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پر عملدرآمد سے آزا د کشمیر اور پاکستان کا اقتصادی منظرنامہ تبدیل ہو جائے گا۔چین اور پاکستان نے علاقائی و اقتصادی ترقی کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے ہیں جس میں سی پیک اہم کردار ادا کرے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وکلاء برادری سے ملاقات کے دوران کیا ۔آزادکشمیر میں سیاحت اور پن بجلی کے منصوبو ں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں اور اس ضمن میں آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت وزیر اعظم فاروق حید ر خان کی زیر قیادت موثرحکمت عملی پر کام کررہی ہے اور ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے خصوصی مرعات دی جارہی ہیں آزاد کشمیر میں پن بجلی کے پیداواری منصوبو ں میں سرمایہ کاری کیلئے چینی حکومت اور چینی کمپنیوں نے خصوصی دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر قانون آزا کشمیر چوہدری جاوید اخترنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکانہ مظالم کے فوری خاتمہ کیلئے بھارتی حکمرانوں پر زور ڈالے اور کشمیر کے دیر ینہ مسئلہ کے حل کیلئے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرے تاکہ عالمی امن کو ایٹمی جنگ کے خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے اور دیر پا علاقائی و عالمی امن کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء کا امن مسئلہ کشمیر کے حل کے ساتھ مشروط ہے انہوں نے مزید کہا ہیکہ کشمیری قوم مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بھیٹے گی۔اوربھارت کو جلد یا بدیر کشمیر سے نکلنا ہو گا۔