دنیا بھر کے مذہبی رہنماء دہشت گردی کے خاتمے اور امن عالم کے لئے مشترکہ کو ششیںکریں، پروفیسر ڈاکٹر مصطفی قذوینی

جمعرات 19 اپریل 2018 18:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) عالمی شہرت یافتہ سکالر اور امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسلم کونسل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی قذوینی نے دنیا بھر کے مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن عالم کے لئے مشترکہ کو ششیں کریں۔انہوں نے یہ بات انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان کے زیر اہتمام پرسٹن یونیورسٹی اسلام آباد میں بین المذاہب ہم آہنگی کے موضع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مذہبی رہنما ہر طرف جنگ و جدل اور قتل و غارت کا الزام میڈیا کی غلط تشہیر پر عائد کرتے ہیں حالانکہ یہ سراسر غلط ہے۔ انہوں نے کہا میڈیا ایک آئینہ ہے جو کچھ معاشرے کی شکل ہوگی وہ سامنے لائے گا۔ انہوں نے اپنے خطاب کے آخر میں عالمی امن اور پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ تقریب سے انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی امریکہ کی ثقافتی اتاشی میرین میونخ،پرسٹن یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر اللہ ودھایو اور آغا علی پویا نے خطاب کیا۔پرسٹن یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عبدالباسط نے شرکاء کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔تقریب میں دانشوروں اور اہل علم کی کئیر تعداد نے شرکت کی۔