شہریوں کی مقامی حکومت کو رائے دہی کیلئے آن لائن سسٹم متعارف

جمعرات 19 اپریل 2018 18:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یوایس ایڈ) اور شونیزیا ریلف اینڈ ڈویلوپمنٹ آرگنایزیشن نے پشاور شہر کے باسیوں کی ضلعی حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اپنی رائے پیش کرنے کے لیے ویب سائٹ www.rayeorah.com اور 'رایے و راہ' کے نام سے ایک موبائل ایپلیکیشن متعارف کرائی ہے۔ ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے دوطرفہ رائے کا نظام ، سرکاری اور منتحب نمائندگان کے لیے فیصلہ سازی کرنے اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے حکومتی ردعمل کومزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

مذکورہ ویب سائٹ لوکل گورنمنٹ گڈ گورننس انڈیکس رپورٹ بھی شائع کرے گا، یہ رپورٹ شہریوں کی جانب سے پیش کردہ تشویش/تخفظات کی جانچ اور منتخب اراکین کے جوابات کی وضاحت کرے گی۔

(جاری ہے)

موبائل ایپ لیکیشن Android اورIOS دونوں موبائل فونز کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ جبکہ اس کو آسانی کے ساتھ Google Play Store یا اApple Store سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر سینٹر اورنگزیب خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس آن لائن پلیٹ فارم کی بدولت عوام اور حکومتی نمائندگان ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہوگئے ہیں۔

یہ سسٹم صوبائی حکومت کو بھی اس قابل بناتا ہے کہ عوامی خدمات کی کارکردگی کو موثراور ان کی بہتر نگرانی کی جا سکے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کے اچھی حکومت کا انحصار عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے پر ہوتا ہے۔ اس موبائل ایپ سے عوام اس قابل ہونگے کہ وہ مقامی حکومت کے بارے میں کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرسکیں گے اور عوام میں یہ احساس پیدا ہوگا کہ کس طرح ان کے منتخب کردہ نمائندے ان کے سامنے جوابدہ ہیں۔

'' شونیزیا ریلف اینڈ ڈویلوپمنٹ آرگنائزیشن (ایس آر ڈی او) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عاصم سمجھتے ہیں کہ 'رائے او راہ' مقامی حکومت کے لیے ایک انقلابی اقدام ہے۔ ان کے بقول اس آن لائن سسٹم میں وقت کے تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں لائی جاسکتی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس نظام کا با آسانی خیبرپختونخوا اور یہاں تک کہ پورے پاکستان میں اطلاق کیا جاسکتا ہے۔

یوایس ایڈ خیبرپختونخوا گورننس پراجیکٹ کے ڈپٹی چیف آف پارٹی ارشد محمود بتاتے ہیں کہ منتخب کمیونٹی کے اراکین، تعلیم یافتہ نوجوانان اور مقامی حکومتی نمائندگان کو تربیت دی گئی ہے کہ وہ ویب سائٹ اور موبائل ایپ کو کس طرح فیصلہ سازی کے عمل میں استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ پلٹ فارم منتخب نمائندوں پر شہریوں کے اعتماد کو مزید مضبوط کرے گا اور حکام کو اپنی کمیونیٹی کے بہتر خدمت کا موقع فراہم کرے گا۔

خیبرپختونخوا گورننس پراجیکٹ امریکی ادارے یوایس ایڈ کے وسیع تر منصوبے کا ایک حصہ ہے جس کے تحت صوبے میں بلدیاتی اصلاحات کونافذ کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی بلدیاتی حکومتی نظام میں عوامی نمائندگی کو فروع دیا جارہا ہے تاکہ عوامی سہولیات میں بہتری لائی جاسکے۔