Live Updates

عمران خان الزام ثابت کریں ورنہ میں ہتک عزت کا عویٰ کروں گا، وجیہہ الزمان

گزشتہ 21 سال سے میرے اوپر ایک پائی کی کرپشن ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا ،تحریک انصاف کا ویژن بہت پیچھے رہ گیا ، سازشیں جیت گئیں میں نے سینٹ کا ووٹ ریجنل صدر گل خان کے کہنے پر دیا تھا مجھے نہیں معلوم کے اس نے کتنے پیسے لئے تھے ، شوکاز نوٹس کا جواب عدالت میں دینگے ، نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 19 اپریل 2018 20:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف سے نکالے جانے والے ایم پی اے وجیہہ الزمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو الزام لگایا ہے اس کو ثابت کریں ورنہ میں ہتک عزت کا عویٰ کروں گا۔ گزشتہ 21 سال سے میرے اوپر ایک پائی کی کرپشن ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا ، تحریک انصاف کا ویژن بہت پیچھے رہ گیا ہے اور سازشیں جیت گئی ہیں، میں نے سینٹ کا ووٹ ریجنل صدر گل خان کے کہنے پر دیا تھا مجھے نہیں معلوم کے اس نے کتنے پیسے لئے تھے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کے روز نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے جن 20لوگوں کے نام میڈیا میں دئیے ان میں سے اکثریت ان لوگوں کی ہے جہیںموجودہ وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے دیوار کے ساتھ لگایا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کے پی کے ویژنری نہیں ہیں بلکہ ایک سیاست کے شاطر کھلاڑی ہیں۔

میںنے چیئرمین عمران خان کو پیغام دیا کہ مجھے پانچ منٹ دیں آپ سے باتیں کرنی ہے مگر وہ سازشوں کے نرغے میں ہیں۔ انہوں نے سازشوں کی باتوں کو اہمیت دی اور مجھے وقت نہیں دیا ۔ عمران خان کی دیانت داری پر کوئی شک نہیں مگر اچھے سیاست دان نہیں ہیں۔ وہ تحقیق کے بغیر الزام لگاتے ہیں پھر وہ اسی میں پھنس جاتے ہیں۔ پہلے انہوں نے لاہور میں میٹرو بس کو جنگلہ بس سروس کہا پھر وہی پشاور میں بنا رہے ہیں، کہا کہ میٹرو لاہور سے سستی بنائیں گے مگر اب سنا ہے کہ 70ارب روپے میںمکمل ہوگی ۔

بلین ٹری منصوبے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کام ہوا ہے یا کہ بالکل بھی نہیں ہوا یہ کیس اب نیب میں ہے ۔ خیبر پی کے کے جن وزراء نے میرے خلاف سازشیں کیں ان کے کیسز نیب میں ہیں۔ خان صاحب سے پوچھنا چاہوں گا کہ آپ نے اپنے ایم پی ایزپر الزام تو لگا دیا کل یہ پتانا پسند کریں گے کہ آپ کے 13سینیٹرزنے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا آپ نے کیا حاصل کیا الزام لگانا آسان ہے ثابت کرنا مشکل ہے ۔ انشاء اللہ آپ کے شوکاز نوٹس کا جواب عدالت میں دیں گے ۔ شکیل)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات