Live Updates

دو سال کی عدالتی جنگ کے بعد ’’پیپلز یونٹی ‘‘نے با الآخربیلٹ کے ذریعے ’’ ایئر لیگ‘‘ کو شکست دے دی

جمعرات 19 اپریل 2018 22:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) دو سال کی عدالتی جنگ کے بعد ’’پیپلز یونٹی ‘‘نے با الآخربیلٹ کے ذریعے ’’ ایئر لیگ‘‘ کو شکست دے دی ریفرنڈم 2018 کے لئے ایئر لیگ کے امیدوار برائے مرکزی صدر شمیم اکمل اورپیپلز یونٹی کی جانب سے ہدائیت اللہ خان میں کانٹے دار مقابلہ ہو ا تاہم تحریک انصاف کی حمائیت یافتہ ’’انصاف فرنٹ‘‘ جماعت اسلامی کی حمائیت یافتہ’’ پیاسی ‘‘ غیر سیاسی جماعت ’’سکائی ویز ‘‘ متحدہ قومی مومنٹ کی حمائیت یافتہ ’’ یونائیٹڈ ورکرز‘‘ کے ایک دھڑے نے پہلے ہی ریفرنڈم 2018کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کی حمائیت کا اعلان کر دیا تھا پی آئی اے ریفرنڈم میںبرسر اقتدار آنے والی جماعت پاکستان کے تمام اسٹیشنوں پر صدر ، سینئر نائب صدر ، سیکرٹری جنرل اور آرگنائزر سیکرٹری کا انتخاب کرتی ہے جبکہ مرکز میں ان عہدوں کے علاوہ آئوٹ سٹیشن سیکرٹری بھی نامزد کیا جاتا ہے پی آئی اے ملازمین نے پی آئی اے ریفرنڈم2018 کے لئے پیپلز پارٹی کی حمائیت یافتہ جماعت پیپلز یونٹی کو 2سال کے لئے (سی بی اے ) منتخب کر لیا ہے اسلام آباد سٹیشن کے 1041ووٹروں سمیت پاکستان بھر سے 12ہزار کے قریب ملازمین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے اپنی پسندیدہ نمائندہ جماعت کا انتخاب کرتے ہیں جبکہ ریفرنڈم میں 1تا 4گروپ کے ملازمین کو ووٹ کا حق حاصل ہے جبکہ 5ویں گروپ کا شمار افسران میں ہوتا ہے جو قانونا کسی سیاسی جماعت کی حمائیت یافتہ جماعت کو ووٹ دینے کا اختیار نہیں ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات