کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس (کل) ہو گا

جمعرات 19 اپریل 2018 23:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی کی صورتحال کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس (کل) جمعہ کو پاور ڈویژن کے کمیٹی روم میں ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاور ڈویژن، پٹرولیم ڈویژن کے حکام، چیئرمین نیپرا، چیف ایگزیکٹو آفیسر کے الیکٹرک اور دیگر متعلقہ افسران شرکت کریں گے۔ اجلاس وفاقی وزیر پاور ڈویژن کی ہدایت پر طلب کیا گیا ہے۔