این ایل ایف پاکستان کے وفد کی امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے خصوصی ملاقات

جمعرات 19 اپریل 2018 23:45

این ایل ایف پاکستان کے وفد کی امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر رانا محمود علی خان کی قیادت میں این ایل ایف پاکستان کے ایک وفد نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی اور محنت کشوں کے چند اہم مسائل پیش کئے، وفد میں این ایل ایف پنجاب کے صدر ملک عبد العزیز، پاسبان ایری گیشن یونین پنجاب کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عمر سعود شامل تھے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یقین دلایا کہ جماعت اسلامی پاکستان مزدور دوست جماعت ہے اور وہ ہر اس اقدام کا خیر مقدم کریگی جو محنت کشوں کے لئے بہتر، سینیٹر سراج الحق نے پاکستان ریلوے ایمپلائز یونین (پریم) کی NIRCکے انٹرنل الیکشن میں کامیابی کا خیر مقدم کیا اور توقع ظاہر کی کہ ریلوے پریم یونین ریلوے کے ملازین کے لئے انکی شرائط ملازمت کو بہتر کرنے اور انکے ویلفیئر کے لئے خصوصی توجہ دیگی۔