
بھارتی افواج اور انتظامیہ کے ہاتھوں وسیع پیمانے پر سول آبادی کے خلاف ظلم و تشدد بدترین قسم کے جنگی جرائم ہیں، حریت قائدین
آٹھ سالہ کم سن بچی کی آبرو ریزی قتل کے بہیمانہ واقعے میں ملوث بھارتی پولیس اہلکاروں کو سرکاری تحفظ فراہم کرنا لاقانونیت اور سرکاری دہشت گردی کا بین ثبوت ہے،اقوام متحدہ جنگی ٹریبونل کے ذریعے تحقیقات کرے ، بیان
جمعہ 20 اپریل 2018 15:54
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زارکے حوالے سے جو اطلاعات مل رہی ہیں حریت قیادت انہیں ثابت کرنے کے لیے اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں کسی بھی تحقیقاتی کمیشن کا سامنا کرنے کے لیے بھی تیارہے۔
مشترکہ قیادت نے مقبوضہ علاقے اوربھارتی جیلوں میں نظر بند کشمیریوں پر تشدد ڈھانے، ان سے بیگار لینے، انہیں ذلت آمیز سلوک کا نشانہ بنانے، نظر بند طلباء کو نصابی کتابیں فراہم نہ کرنے اور انہیں ہر قسم کی بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے کی ظالمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں بھارتی ریاستی دہشت گردی نے ایک خوفناک رُخ اختیار کر لیاہے جسے روکنے کے لیے عالمی برادری کی مداخلت ناگزیر بن چکی ہے۔ مزاحمتی قیادت نے کٹھوعہ میں آٹھ سالہ کم سن بچی کی آبرو ریزی قتل کے بہیمانہ واقعے میں ملوث بھارتی پولیس اہلکاروں کو سرکاری تحفظ فراہم کرنا لاقانونیت اور سرکاری دہشت گردی کا بین ثبوت ہے۔ مزاحمتی قیادت نے کہا کہ اس قسم کے گھنائونے واقعات میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں تحقیقاتی کمیشن کا قیام ناگزیر ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس المناک واقعے کے خلاف کشمیریوں خاص طور پر طلباء کا ردعمل ایک فطری عمل ہے لیکن بھارتی فورسز کی طرف سے پر امن مظاہرین کو طاقت کے وحشیانہ استعمال کامسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے جو انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے۔ مشترکہ قیادت نے کہا کہ متاثرہ بچی کے اہلخانہ کو انصاف فراہم کرنیکا مطالبہ کرنے والوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کے انتہائی سنگین نتائج نکل سکتے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری بھارت اور مقبوضہ علاقے میں اسکی کٹھ پتلیوں پر عائد ہو گی۔انہوںنے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں نظم و ضبط اور اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بناتے ہوئے ان عناصر سے ہوشیار رہیں جو اتحاد کو کمزور کرنے کی ناپاک کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.