مقبوضہ کشمیرکے مظلوموں کیخلاف دہشتگردی قابل مذمت ہے،افغانستان کے حفاظ پر حملہ دہشتگردی کی بدترین صورت ہے ‘ راجہ فاروق حیدر کیطرف سے مسئلہ ختم نبوت کے حوالے سے درینہ مطالبہ پورا کرنے کے بعد مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے تمام دینی سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لیکرپالیسیاں مرتب کرنامستحسن عمل ہے

آل جموں وکشمیرجمعیت علمائے اسلام کے غیررسمی اجلاس میں مولانا محمود الحسن اشرف و دیگر کا خطاب

جمعہ 20 اپریل 2018 16:52

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیرکے مظلوموں کیخلاف دہشتگردی قابل مذمت ہے،افغانستان کے حفاظ پر حملہ دہشتگردی کی بدترین صورت ہے ۔ راجہ فاروق حیدر کیطرف سے مسئلہ ختم نبوت کے حوالے سے درینہ مطالبہ پورا کرنے کے بعد مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے تمام دینی سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لیکرپالیسیاں مرتب کرنامستحسن عمل ہے۔

ختم نبوت پر آئین سازی مستحسن عمل ، اسکی روشنی میں عملی اقدامات بھی کیے جائیں ۔ اے جے کے جے ی یوآئی کامسلم لیگ کے ساتھ پانچ سال کے لیے اتحاد ہے۔ ان خیالات کااظہار آل جموں وکشمیرجمعیت علمائے اسلام کے غیررسمی اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا قاضی محمودالحسن اشرف ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ عطااللہ علوی ، مرکز ی ڈپٹی ناظم مولانا عبدالمالک ، مرکزی راہنماء مولانا مفتی محمد اختر، مرکزی ناظم مالیات مولانا نظرالدین شخ ، مولانا قاضی منظورالحسن اور دیگر علمائے کرام نے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہا بھارت مظالم کے سدباب کیلئے خارجہ پالیسی پرنظرثانی کی جائے، بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان میں دہشت گردی کر وارہا ہے ۔قومی قیادت بھارتی دہشت گردی کے مقابلہ میں ایک پیج پہ آئے ۔حکومتی وسائل سے عوام الناس کو بھی مستفید کیا جائے ۔آزاد کشمیر میں مثالی فرقہ ورانہ ہم آہنگی موجود ہے ۔انھوں نے کہا بھارتی جاحریت کے مقابلہ میں پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر ہے ۔

بھارت افغانستان کے راستے اپنے ایجنٹوں کے زریعے ملک میں بد امنی پھلا رہا ہے ۔دہشت گرد اور دشمن کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔وہ شیطانی قوتوں کا آلہ کار بنب کر شیطانی کرتوت کرتا ہے۔دہشت گردی کو کسی مذہب یا منسلک سے منسوب کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ کی طرف سے بھارتی فلموں کے پابندی باوجود بھارتی کلچر کے نام پر ملک میں بھارتی فلموں کی نمائش بلخصوص پبلک ٹرانسپورٹ میں فحاشی و عریانی پر صوبائی حکومتوں کی طرف سے توجہ نہ دینا افسوسناک ہے ۔

انھوں نے کہا کہ قیام پاکستان ہی کہ موقع پر بھارت نے پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا تھا ۔جس کی وجہ سے بھارت ہمیشہ سے پاکستان کا دشمن نمبر ون رہا ہے ۔اور اس دشمنی کا اظہار ہمیشہ بر ملا کر رہاہے ۔