سعودی عرب ، ٹریفک حادثے میں طالب علم جان سے ہاتھ دھوبیٹھا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 20 اپریل 2018 17:09

سعودی عرب ، ٹریفک حادثے میں طالب علم جان سے ہاتھ دھوبیٹھا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) سعودی عرب کے شہر عسیر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک طالب علم جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ 3 طلباء زخمی ہو گئے ۔ زخمی ہونے والے تینوں طلباء نویں کلاس میں زیر تعلیم ہیں ۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم ایمبولینس ٹیم کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچی لیکن ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی ایک طالبعلم جاں بحق ہو چکا تھا ۔

زخمی طلباء کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ قانونی کاروائی مکمل ہونے کے بعد جاں بحق ہونے والے طالبعلم کی لاش ورثاء کے حوالےکر دی جائے گی ۔ سعودی محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر نے طلباء کے والدین سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ تاہم حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ، پولیس نے تحقیقات ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔