
عوام سیکولر پارٹیوں سے تنگ آچکے ہیں،آئندہ انتخابات میں متحدہ مجلس عمل بھرپورکامیابی حاصل کرے گی‘میاں مقصود احمد
الیکشن کمیشن اپنی آئینی وقانونی ذمہ داری اداکرتا تو ملک میں سیاسی افراتفری نہ ہوتی‘امیرجماعت اسلامی پنجاب کی عوامی وفود سے گفتگو
جمعہ 20 اپریل 2018 19:09

(جاری ہے)
عام لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمیں اپنا کردار اداکرنا چاہئے۔جماعت اسلامی قیام پاکستان سے ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان چاروں طرف سے خطرات میں گھراہواہے۔ملک دشمن بیرونی قوتیں پاکستان کے خلاف سازشیں کررہی ہے۔پاکستان میں عدلیہ اور دیگر اداروں کی مضبوطی سے ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ پانامالیکس پر دوٹوک اورجاندار فیصلہ آیاہے۔پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔جماعت اسلامی نے عدلیہ کی بحالی کی تحریک میں نمایاں کردار اداکیا تھا۔اب بھی ہم سمجھتے ہیں کہ عدلیہ کے ادارے کو مستحکم کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کرجدوجہد کرنی چاہئے۔ میاں مقصود احمدنے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اپنے مثبت کردار کو اداکرتے ہوئے عوامی ایشوز کو اجاگر کیا ہے۔جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک الحمدللہ کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے۔ہم ملک میں موجودتمام کرپٹ عناصر کا احتساب چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر الیکشن کمیشن62اور63کے حوالے سے اپنی آئینی ذمہ داری پہلے اداکرتاتو آج ملک میں سیاسی افراتفری کاعالم نہ ہوتا۔موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی موروثیت سے پاک جماعت ہے۔ہمارے مختلف ادوار میں کامیاب ہوکر اسمبلیوں میں جانے والے افراد کا دامن صاف ستھرا ہے۔ہمارے نمائندوں نے ذات پات سے بالاترہوکر ملک وقوم کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو صحیح معنوں میںاسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کام کیا جائے۔موجودہ حکمرانوں نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا۔عوام کے مسائل جوں کے توں ہی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب والے شدید بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
کل کی کانفرنس میں مایوسی نہیں ہوئی، مسلم دنیا کو نیٹو کی طرز پر ملٹری الائنس بنانا چاہیئے
-
یہ غلط فہمی کسی کو نہیں ہونی چاہیے، قطر میں جو کچھ ہوا امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
وفاق نے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون تسلیم کرلیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخواکی شہید میجر عدنان اسلم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت کی
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.