علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام کی دو الگ الگ کارروائیاں

ملائشیا اور جرمن سے لاہور پہنچنے والے پاکستانی مسافروں کو گرفتار کر کے انہیں جیل بھیج دیا

جمعہ 20 اپریل 2018 19:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے دو الگ الگ کارروائیوں کے درمیان ملائشیا اور جرمن سے لاہور پہنچنے والے پاکستانی مسافروں کو گرفتار کر کے انہیں جیل بھیج دیا ہے، ملائیشیا سے لاہور پہنچنے والے امداد خان نامی شخص کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بغیر ویزہ کے ملائیشیا میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا، جسے ملائیشین حکومت نے بے دخل کر دیا اور ایف آئی اے حکام نے انہیں لاہور پہنچنے پر گرفتار کر لیا اس طرح امیگریشن حکام نے مختلف راستوں سے غیر قانونی طریقے سے جرمن پہنچنے والے ایک شخص کو بھی واپس لاہور پہنچنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا، فرمان شاہ نامی شخص قطر ایئر ویز کی پرواز 628 کے ذریعے لاہور پہنچا تھا۔