دہشت گرد مودی کی پالیسی ہے کہ طاقت اور جبر کا بے دریغ استعمال کر و اور کشمیریوں کو کچل دو،مقبوضہ وادی میں نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں کو سلسلہ شروع ہوگیا ہے

مسلم لیگ(ن)خواتین ونگ ضلع جہلم ویلی کی سیکرٹری جنرل جویریہ حسن اعوان کی بات چیت

جمعہ 20 اپریل 2018 21:28

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) مسلم لیگ(ن)خواتین ونگ ضلع جہلم ویلی کی سیکرٹری جنرل جویریہ حسن اعوان نے کہا کہ دہشت گرد مودی کی پالیسی ہے کہ طاقت اور جبر کا بے دریغ استعمال کر و اور کشمیریوں کو کچل دو،مقبوضہ وادی میں نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں کو سلسلہ شروع ہوگیا ہے، طالبعلموں کو اٹھایا جاتا ہے بعد میں ان کی لاشیں دکھائی جاتی ہیں کہ پولیس مقابلہ میں مارے گئے۔

(جاری ہے)

ہندوستانی فوج اورپولیس کو کشمیریوں کو مارنے پر ترقی ملتی ہے۔جو ظلم مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی قابض افواج ڈھا رہی ہے اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ لائن آف کنٹرول پر امتحانی سنٹرز پر بھی گزشتہ روز گولہ بھاری کی گئی اور معصوم بچیوں کو امتحان بھی نہیں دینا دیا گیا۔مقبوضہ وادی اور لائن آف کنٹرول پر بڑھتی ہوئی ہندوستانی جارحیت پاکستان کے خلاف برہمن سامراج کی سازش ہے۔