
پاک بھارت سیریز کا تنازعہ ،ْ بھارت نے اپنا کیس مضبوط کرنے کے لیے تیاریاں شروع کر دیں
جمعہ 20 اپریل 2018 23:47
(جاری ہے)
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیاکے قائم مقام سیکریٹری امیتابھ چوہدری نے 2014 سے اب تک بورڈ میں موجود تمام آفیشلز کو خط لکھ اس سلسلے میں ہونے والی مکمل گفتگو کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
جن آفیشلز کو خط لکھا گیا کہ ان میں ششانک منوہر، این سری نواسن، سنجے پاٹیل، انوراگ ٹھاکر اور آئی پی ایل کے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر سندر رامن بھی شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین بورڈ مضبوط کیس بنانے کی کوششیں کر رہا ہے کیونکہ زمینی حقائق ان کے خلاف جا رہے ہیں اور اسی لیے اب تک دونوں بورڈز کے درمیان ہوئی تمام تر گفتگو کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ انڈین بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھی ایک خط تحریر کیا ہے جس میں کھیل کی عالمی گورننگ باڈی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اب تک آئی سی سی اجلاسوں میں پاکستان اور بھارت کے مابین دوطرفہ سیریز پر ہونے والے تمام تر گفتگو کا ریکارڈ فراہم کردیں لیکن ابھی تک آئی سی سی نے انہیں جواب نہیں دیا۔ذرائع کے مطابق بھارت مقدمے میں یہ دلیل پیش کریگا کہ اس نے پاکستان سے سیریز کھیلنے کی حامی بگ تھری میں ووٹ اور مکمل سپورٹ حاصل کرنے کی شرط پر بھری تھی جو آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت پر مشتمل تھا کیونکہ یہ منصوبہ عملی شکل اختیار کرنے میں ناکام رہا اور بھارت کا آئی سی سی کے ریونیو میں شیئر بھی کم ہو گیا ہے لہٰذا پاکستان کے ساتھ معاہدے بھی منسوخ سمجھے جائیں۔ابھی تک اس مقدمے کی سماعت کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن آئی سی سی کی کمیٹی دونوں فریقین کی رضامندی سے ممکنہ طور پر اکتوبر میں اس کیس کی سماعت کرے گی۔مزید قومی خبریں
-
جعلی سرکاری آفیسر بن کر آئس سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
پی ٹی آئی کی آئندہ تحریک تمام تحریکوں سے مختلف ہوگی، رئوف حسن
-
جلوزئی میں غریب طالبعلم کو اجتماعی جنسی درندگی کا بار بار نشانہ بنانے،بلیک میل کرکے ویڈیوز اور تصاویر بنانے والے سفاک گرو گرفتار
-
سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کا یونین کونسل نمبر 108 لاہور میں ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
-
9 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم نیک احمد کو چودہ سال قید کی سزا
-
اہل بیت سے محبت کرنے والے کبھی گمراہ نہ ہوں گی: شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری
-
اسپیکر کے پی اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کیلئے اجلاس بلانے سے انکار
-
وفاقی وزیرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت پی آئی ایف ڈی کی سینٹ کا اجلاس
-
سپیکر پنجاب اسمبلی اور 26معطل اپوزیشن اراکین کی ملاقات کی اندرونی کہانی
-
کراچی میں ڈمپرجلانے کے مقدمے کی سماعت ایک بار پھر مؤخر
-
اسدقیصر کا مولانا خانزیب سمیت دو افراد کی شہادت پر اظہار افسوس
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.