مقبوضہ کشمیر،کم عمر آصفہ کی آبروریزی اور قتل کیخلاف زبردست مظاہرے

ہفتہ اپریل 12:30

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں ضلع کٹھوعہ کے علاقے رسنا میں کم عمر آصفہ کی آبروریزی اور قتل کے بہیمانہ واقعے کے خلاف مختلف علاقوں میں لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقوں پامپور اور کھریومیں لوگوں نے جامع مسجد سے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی ۔ ریلی کے شرکا نے واقعے کے مجرموں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

ضلع گاندر بل کے علاقے کنگن میں لوگوں نے زبردست احتجاجی مارچ کیا اور قصبے کے مرکزی بازار میں دھرنا دیا ۔ سیاحتی مقام سونہ مرگ میں مقامی افراد ، تاجروں، دکانداروں اور ٹرانسپوٹروں نے سرینگر لیہہ شاہراہ پر ایک پر امن ریلی نکالی اور بعد ازاں سونہ مرگ چوک میں دھرنا دیا۔ انہوں نے المناک واقعے کیخلاف شدید نعرے لگائے۔جموں خطے کے علاقوں کشتواڑ اور ڈوڈہ میں بھی لوگوں نے زبردست مظاہرے کیے اور مجرموں کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :