پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں‘استحکام پاکستان کے لیے قوم میں قیام پاکستان کے وقت جیسے ماحول کی ضرورت ہے‘ دہشت گردی میں بھارت اور اسکے حلیفوں کا کردار قابل مذمت ہے

آل جموں و کشمیر جے یو آئی کے جنرل سیکرٹری مولانا قاضی محمود الحسن اشرف کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:16

مظفراباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں ۔استحکام پاکستان کے لیے قوم میں قیام پاکستان کے وقت جیسے ماحول کی ضرورت ہے۔دہشت گردی میں بھارت اور اسکے حلیفوں کا کردار قابل مذمت ہے ۔ان خیالات کا اظہار آل جمون کشمیر جے یو آئی کے جنرل سیکرٹری مولانا قاضی محمود الحسن اشرف ،نائب امیر مولانا قاضی نثار ،مولانا غلام رسول ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبد المالک ایڈوکیٹ ،سیکرٹری اطلاعات علامہ عطااللہ علوی ،ڈویژنل امیر مولانا قاضی منظور الحسن نے علماء کرام کے مشترکہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔

انھوں نے کہ قیام پاکستان کے لیے قوم نے جس جذبہ سے قر بانیا ں دی تھی آج اسی جذبے کے لیے شعور اجا گر کرنے کہ ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

قیام پاکستان کے مقاصد سے انحراف کر کے علاقیت اور کرپشن اور نا انصافی نے قوم کا برا حال کر دیا ہے۔جس سے نکلنے کے لیے خود احتسابی کے ساتھ شفافیت اہلیت اور میرٹ کی اشد ضرورت ہے ۔ا نھوں نے آزاد کشمیر حکومت کے مثبت اقدامات کی تحسین کرتے ہوئے مسلم لیگ اور جے یو آئی کے درمیان ہونے والے معائدہ کو تر جیحات میں شامل کر کے آزاد کشمیر میں بھی مثالی اقدامات کیے جاسکتے ہیں ۔

انھوں نے وطن عزیز میں ہونے والی دہشت گردی پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اسباب کے ختم کرنے پرتوجہ دینے اور بھارت کی طرف سے دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والوں کو قانون کے دائرء میں لانے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :