اے سی ایل سی نے گلشن اقبال سے دو روز قبل چوری ہونے والی گاڑی کونیو کراچی سے برآمد کرلی

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:24

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) اے سی ایل سی کے عملے نے گلشن اقبال سے دو روز قبل چوری ہونے والی گاڑی کونیو کراچی سے برآمد کرکے کارلفٹر گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا،جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اینٹی کارلفٹنگ سیل کے عملے نے نیوکراچی گودھرا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو روز قبل گلشن اقبال کے علاقے سے چوری کی گئی کار برآمد کرکے کارلفٹ ناصر علی کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا،پولیس کے مطابق ملزم چوری کی کار پنجاب لے جانے کی کوشش کر رہا تھا، دوران تفتیش ملزم نے کراچی کے مخلتف علاقوں سے 15 کاریں چوری کرنے کا اعتراف کیا،گرفتار اور فرار ہونے والے دونوں ملزمان کا تعلق صادق آباد پنجاب سے ہے، ملزم کے قبضے سے تالا توڑنے کا سامان اور چابیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔