کشمیر ی 29اپریل کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرینگے‘ سعید کشمیری

پیر 23 اپریل 2018 16:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) تحریک ایک ہو جائو کشمیر بچائو کے چیئرمین و یونائیٹڈ کشمیر موومنٹ جموں کشمیر کے بانی محمد سعید کشمیر ی نے کہا کہ 29 اپریل اتوارکو کشمیری عوام اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ کرینگے ۔ آزادکشمیر بھر سے عوام اسلام آباد کی طرف نکلیں گے۔ ریاستی عوام متحد ہو کر صبح نو بجے کھنہ پل سے نیشنل پریس کلب کی طر ف مارچ کرینگے اور وہاں زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

جس میںبھارتی جارحیت کیخلاف بات ہوگی۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم ریاست کی پوری قوم کو جوڑنے نکلے ہیں وہ چاہے کسی بھی پارٹی سے ہو اور ہمیں پوری امید ہے کہ ہر وہ کشمیری جو کشمیر اور کشمیری مظلوم عوام سے پیار کرتا ہے وہ ضرور تشریف لائے گا اور جو صرف قائدین اور لیڈر کا نام بیچ کر اور لاشوں پر سیاست کرتے ہیں اور پارٹی کو ریاست سے بڑا سمجھتے ہیں وہ نہیں آئیں گے لیکن جو کشمیری عوام سے پیار کرتا ہے وہ ضرور آئے گا ۔

(جاری ہے)

بھارتی دہشتگر دی بے بقاب کرینگے۔ کنڑول لائن کی خلاف ورزی کیخلاف بات ہوگی۔ کشمیر کمیٹی کے نام نہاد چیئرمین فضل الرحمان سے استعفیٰ طلب کیا جائیگا۔ شہدائے کشمیر و گلگت بلتستان سے اظہار یکجہتی کی جائے گی۔ آزاد کشمیر کو بااختیار ریاست بنانے کا مطالبہ کرینگے۔ کشمیر ی بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہکسی پارٹی کو پبلش نہیں کیا جائے گا۔ 29 اپریل صرف جموںو کشمیر کا دن ہے اور صرف جموں کشمیر کو ہی شامل گفتگو رکھا جائے گا ۔تاریخ میں انشائاللہ پہلی بار ایسا ہونے جا رہا ہے کہ کشمیری ہر پارٹی سے سے اس احتجاج میں شامل ہو رہے ہیں۔