سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد کر دیا

اسحاق ڈار آ جائیں عدالت حفاظتی ضمانت دے گی ،ْ چیف جسٹس کے ریمارکس

منگل اپریل 14:45

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے سابق وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ اتنے عرصے تک وہ بیمار نہیں ہوسکتے۔منگل کو سپریم کورٹ میں سابق وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ اہلیت کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے اسحاق ڈار کے وکیل سلمان بٹ سے استفسار کیا کہ آپ نے ہمارا آخری حکم نامہ پڑھا ہی اسحاق ڈار کہاں ہیں انہیں لے کر آئیں۔

(جاری ہے)

وکیل سلمان بٹ نے اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کراتے ہوئے جواب دیا کہ میرے مؤکل بیمار ہیں۔۔چیف جسٹس نے میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اسحاق ڈار اتنے عرصے سے بیمار نہیں ہوسکتے، عدالتی حکم میں انہیں ذاتی طور پر پیش ہونے کا کہا گیا تھا اور یہ حکم خلاف ورزی کے لئے جاری نہیں کیا گیا تھا ،ْ وہ آجائیں عدالت سابق وزیرِخزانہ کو حفاظتی ضمانت دے گی، ہم 8 بجے رات تک بیٹھیں ہیں ،ْاسحاق ڈار سے پوچھ کر بتائیں وہ کب آئیں گی ۔