کوئٹہ، فواد چوہدری سراج الحق جیسے بلند کردار صادق وامین سیاست دان پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں،عبدالولی خان شاکر
خرید وفروخت کے اس اتوار بازار میں پوری تحریک انصاف میں باقی کون بچا ہے ،خود فواد چوہدری اصلاً کس کے ترجمان ہیں، وہ مشرف،ق لیگ،پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم کی ترجمانی کرتے رہے ہیں،سیکرٹری اطلاعات جما عت اسلامی بلوچستان
منگل 24 اپریل 2018 21:09
(جاری ہے)
گھاٹ گھاٹ کا پانی پینے اور ہر چڑھتے سورج کو سلام کرنے والوں کو زیب نہیں دیتا کہ وہ دوسروں پر کیچڑ اچھالیں ۔
اگر جماعت اسلامی ساتھ نہ دیتی تو کے پی کے میں پی ٹی آئی حکومت دوماہ بھی قائم نہیں رہ سکتی تھی ۔ فواد چوہدری جیسے لوگوں کا اپنا کوئی ٹھکانہ نہیں ، انہیں بڑی بڑی باتیں منہ سے نہیں نکالنی چاہئیںآج اگر پی ٹی آئی میں ہے تو کل بڑی آفر آنے پر اسی پارٹی کو چھوڑنے میں دیر نہیں کریگا۔کے پی کے حکومت کی نیک نامی جماعت اسلامی ہے اگر جماعت اسلامی اپنی وزارتوں میں خدمت ودیانت سے کام نہ کرتے تو یہ لوگ منہ دکھانے کے قابل نہ ہوتے ۔ انہوںنے کہاکہ سراج الحق کی حقیقت پسندی اگر کسی کو گراں گزری ہے تو اسے دوسروں پر طعن تشنیع کرنے کی بجائے اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خود کہتے ہیں کہ ان کے 20ایم پی ایز سینیٹ الیکشن میں بک گئے تھے ۔ جماعت اسلامی کے کسی ایک ممبر پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا فواد چوہدری کو جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرناچاہیے جس کی کی بہترین خدمات نیک نامی ودیانت داری کی وجہ سے ان کی صوبائی حکومت اپنے پانچ سال کامیابی سے پورے کررہی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.