راولپنڈی، مذہبی منافرت ،بارود برآمدگی اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگرمقدمات میں گواہ طلب

منگل 24 اپریل 2018 21:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر2کے جج سلیمان بیگ نے مذہبی منافرت ،بارود برآمدگی اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگرمقدمات میں گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روزعدالت نے اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں سہیل کیخلاف7 مئی اور قتل کیس میں پرویز کیخلاف3 مئی کو شہادت طلب کر لی،بارودبرآمدگی کے ملزم عمران کیخلاف 1گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت8 مئی،قتل کیس میں ظہیر کیخلاف سماعت8 مئی،مذہبی منافرت کیس میں ملزم فیض کیخلاف 2گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت ملتوی کردی،قتل کیس میں ملزم عارف کیخلاف8 مئی،بارودی مواد کیس میں ملزم سوار گل کیخلاف1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت4 مئی،اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم نسیم شاہ کیخلاف سماعت 27اپریل جبکہ تھانہ وارث خان کے تیزاب کیس میں ملزمان شبیر وغیرہ کیخلاف سماعت 9مئی تک ملتوی کردی ۔