شرپسند عناصر نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے ٹارگٹ کرتے ہیں، ترجمان پاک فوج

پاک فوج کی قیام امن کے حوالے سے خدمات لائق تحسین ہیں، یوتھ اسمبلی وفد کی آئی ایس پی آر ہیڈکواٹرز کے دورہ پر گفتگو

بدھ 25 اپریل 2018 20:18

شرپسند عناصر نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے ٹارگٹ کرتے ہیں، ترجمان ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ شرپسند عناصر نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے ٹارگٹ کرتے ہیں ، وفد نے کہا کہ پاک فوج کی قیام امن کے حوالے سے خدمات لائق تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی یوتھ اسمبلی کے وفد نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا، وفد نے ڈی جی (آئی ایس پی آر) میجرجنرل آصف غفور سے ملاقات کی، وفد کو قومی سیکیورٹی چیلینجر اور جیو سٹریٹجک صورتحال سے متعلق آگاہ کیا گیا، وفد کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عسکری کامیابیوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی اور خطے میں قیام امن کے حوالے سے پاک فوج کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

ڈی جی (آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے ٹارگٹ کرتے ہیں، وفد نے مسلح افواج کی کامیابیوں اور کوشش کو سراہا ۔ وفد نے کہا کہ پاک فوج کی قیام امن کے حوالے سے خدمات لائق تحسین ہیں، وفد نے پاکستان اور مسلح افواج کے خلاف منفی پراپیگنڈا کی روک تھام کے عزم کا بھی اظہار کیا۔