بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کل کوٹلی میں پھگواڑی کے مقام پر ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے

جمعرات اپریل 21:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کل 27 اپریل بروز جمعتہ المبار ک کوکوٹلی میں پھگواڑی کے مقام پر ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جب ان کا رحمان برج پر جوش استقبال کیا جائے گا اور انہیں گاڑیوں کے ایک بہت بڑے جلوس کی صور میں کوٹلی جلسہ گاہ لایا جائے گا۔ اس موقع پر وہ جلسہ عام سے اپنے خطاب میں اپنے دورے برطانیہ،،، پاکستان کی سیاسی صورتحال ،،آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا برطانیہ کے دورے کے بعد پہلا عوامی جلسہ ہو گا۔