ایس ایس پی میرپور ریاض حیدر بخاری کا بڑا کارنامہ

کامیاب کاروائی کرکے اسلام گڑھ غیر قانونی گردوں کی پیوند کاری کرنے والے قصائی ڈاکٹروں کے عملہ کو گرفتار کرلیا

جمعہ 27 اپریل 2018 15:34

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) ایس ایس پی میرپور ریاض حیدر بخاری کا بڑا کارنامہ ۔ا یس ایس پی میرپور ریاض بخاری ،اے سی میرپور چودھری ساجد حسین کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ وسیم نواز بمعہ نفری کامیاب کاروائی کرکے ضلع میرپور کے شہر اسلام گڑھ (کلیال بینسی میں ) غیر قانونی گردوں کی پیوند کاری کرنے والے قصائی ڈاکٹروں کے عملہ کو گرفتار کرلیا جبکہ ابھی تک سرجن لاپتہ مگر سکینڈل سامنے آنے سے عوام علاقہ میں خوف و ہراس اورعوام کی طرف سے ایس ایس پی میرپور ریاض بخاری ،اے سی میرپور چودھری ساجد حسین کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ وسیم نواز بمعہ نفری کامیاب کاروائی پر د عائیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایف آئی اے کی طرف سے لاہور ،نوشہر ہ خبیر پختونخواہ میں غیر قانونی گردہ پیوند کاری کرنیوالے قصائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن کے بعدا یس ایس پی میرپور ریاض بخاری ،اے سی میرپور چودھری ساجد حسین کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ وسیم نواز بمعہ نفری گزشتہ رات ضلع میرپور آزادکشمیر کے شہر اسلام گڑھ (کلیال بینسی )میں غیر قانونی گردہ فروش قصائی ڈاکٹروںکے عملہ کو گرفتار کرلیا جبکہ ڈاکٹر راولپنڈی کا بتایا جاتا ہے جوکہ وقت پر نہ پہنچے کی وجہ سے بچ گیا۔

(جاری ہے)

یہ گروہ کافی عرصہ سے اسلام گڑھ (کلیال بینسی )میرپور آزادکشمیر میں علیحدہ بلدنگ میںلوگوں کو لاکر ان کے گردے نکال کر اندورن ملک یا بیرون ملک فروخت کررہے تھے جن کا مقصد یہاں ہسپتال بنانا تھا ۔باثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسیحائوں کے روپ میںقصائی ڈاکٹروں کا گروہ پاکستان سمیت آزادکشمیرکے اسلام گڑھ ضلع میرپور ،چکسواری پورے آزادکشمیر میں پھیلا ہوا ہے۔

اس گروہ کے بارے میں مختلف چینلز ،اخبار اور دیگر ذرائع سے بتایا جاتا ہے کہ یہ گروہ ایک منظم تنظیم کی شکل میں ہے جن کے ایجنٹ راہگیروں کو اغواء کرکے ،نوکری کا جھانسہ دیکر ،کم عمر طالب علموں کو خون دینے کے بہانے یا اغوا کرکے ، غریبوں کو جال میں پھنساکریا اغوا کرکے مخصوص جگہ (آپریشن تھیٹر) میں لانا جس کا کسی کو پتہ ہی نہ ہو اس مخصوص جگہ (آپریشن تھیٹر) میں لاکر گردہ نکالنا ہے یہ آپریشن تھیٹر پراپر نہیں ہوتے جس سے گردہ لینے اور دینے والے کی موت ہوجاتی ہے یا کچھ دن بعد وہ فوت ہوجاتاہے۔

یاد رہے یہ گروہ کم پیسوں میں گردہ خرید کر یا زبردستی نکال کر کروڑوں روپوں میں اندرون ملک یا بیرون ملک فروخت کرتے ہیں ۔یہ سرجن ڈاکٹرز غیرتربیت یافتہ ہونے کی وجہ سے سرجری کے دوران مریض کو موت کے گھاٹ اتھار دیتے ہیں۔گورنمنٹ آف پاکستان کا ایک اچھا قدم جوغیر قانونی گردہ فروشوں کے خلاف کیسز کا حل ایف آئی اے کو سونپا ہے گزشتہ سال اور امسال مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبروں نے ان قصائیوں کے خلاف ایف آئی اے پاکستان کی طرف سے اچھا آپریشن ہوا ہے جس سے جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے ۔

اس سکینڈل کے سامنے آتے ہی اسلام گڑھ کے عوام علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ قصائی پورے پاکستان سمیت آزادکشمیر میں بھی پھیلے ہوئے ہیں یاد رہے پہلے لاہور،پببی ،خبیرپختونخواہ کے بعد یہ اسلام گڑھ میرپورآزادکشمیر میں یہ چوتھا بڑا کیس ہے ۔ عوام آزادکشمیر نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آزادخطہ میں بھی ان مسیحائوں کے روپ میں قصائیوں کے کیس پاکستان ایف آٓئی اے کے حوالے کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اورآزدکشمیر کے عوام کا بھی وزیراعظم آزاد کشمیر اور مجاز اتھارٹی اور ڈرگ انسپکٹر سے بھرپور مطالبہ ہے کے آزاد کشمیر کے اندر بھی ان قصائیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے -