مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس کی طرف سے بے گناہ نوجوانوں ،طلباء کی گرفتاری کی مذمت

جمعہ اپریل 19:53

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر یوتھ فورم نے بھارتی پولیس کی طرف سے بیگناہ نوجوانوں، طلباء اور آزادی پسند کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموںوکشمیر یوتھ فورم کے ترجما ن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں بے جا گرفتاریوں کا نوٹس لیں۔ ترجمان نے جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بندحریت رہنمائوں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔