وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر خان محکمہ سماجی بہبود کے ملازمین کو مستقل کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کریں‘ فوری طور پر ایڈہاک کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے

مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں عارف افضل بٹ ‘‘نواز اعوان‘ عبدالحمید خان‘ خواجہ عبداللہ کا مشترکہ بیان

جمعہ 27 اپریل 2018 19:59

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنمائوں عارف افضل بٹ چیئرمین ضلع کونسل محمد نواز اعوان، عبدالحمید خان، خواجہ عبداللہ اسد محمود ایڈوکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان محکمہ سماجی بہبود کے ملازمین کو مستقل کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کریں۔ فوری طور پر ایڈہاک کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

محکمہ سماجی بہبود میں ملازمین کی بڑی تعداد خواتین کی ہے جوکہ باقاعدہ ٹسٹ انٹرویو دے کر بھرتی ہوئی ہیں۔ ان کی سروس عرصہ دس سال سے زائد ہو چکی ہے۔ زیادہ ملازمین کی عمریں سروس کی بالائی حد کو پوری کر چکی ہیں۔ بیورو کریسی حکومت کو ناکام کرنے کے لئے ان ملازمین کو نکالنا چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

تاکہ حکومت انتظامی بحران کا شکار ہو اور عوام میں حکومت کے خلاف نفرت پیدا کر نے کی سازش کی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات صادر کر رکھے ہیں۔ ملازمین کی مستقلی کا کیس کابینہ کمیٹی کے پاس ہے لیکن حکومت کی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے محکمہ ملازمین کی مستقلی کے بجائے ان کو نکالنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ جس کی وجہ سے ریاست بھر کے ہزاروں ملازمین میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ملازمین کے ورثاء کی طرف سے قانون ساز اسمبلی کے باہر دھرنا کی سول سوسائٹی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

وزیراعظم فاروق حیدر بیورو کریسی کو ملازمین کو نکالنے کے احمقانہ فیصلے سے روکیںحکومت عوام سے بدعائیں نہ لے 2 مئی کے قانون ساز اسمبلی میں ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے محکمہ سماجی بہبود کے ملازمین نے حکومت کی نیک نامی کے لئے اپنی تمام تر صلا حیتوں کو بروئے کار لا کر ہزاروں خواتین کو ہنر مند بنا کر بے روزگار ی کا خاتمہ کیا ہے۔ اگر ان ملازمین کو مستقل نہ کیا گیا تو غریب ملازمین کا معاشی قتل ہوگا۔