عالمی برادری کو بھارتی توسیع پسندانہ عزائم کا فوری نوٹس لینا چاہیے ‘مودی سرکار کا جنگی جنون کسی عالمی ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے‘

بھارتی سرکار کشمیریوں کو ان کے پیدائشی حق خودارادیت سے محروم رکھنے کے لیے کشمیریوں پر اندوہناک مظالم ڈھا رہی ہے آزاد کشمیر حکومت کے وزیر جیلخانہ جات چوہدری محمد اسحق کی بات چیت

جمعہ 27 اپریل 2018 22:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر جیلخانہ جات چوہدری محمد اسحق نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو بھارتی توسیع پسندانہ عزائم کا فوری نوٹس لینا چاہیے کیونکہ مودی سرکار کا جنگی جنون کسی عالمی ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے ۔ بھارتی سرکار کشمیریوں کو ان کے پیدائشی حق خودارادیت سے محروم رکھنے کے لیے کشمیریوں پر اندوہناک مظالم ڈھا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اور امسال بھارت نے لائن آف کنٹرول پر ایک ہزار سے زائد بار فائرنگ اور گولہ باری کرکے سرحدی خلا ف ورزیاں کی ہیں ۔لیکن بھارتی مذموم کاوشیں کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ہر گز سرد نہیں کر سکتی ۔ بھارت ان پر تشدد کارروائیوں کے ذریعہ کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں کمی لائی جا سکے ۔ بھارت آئے روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے جس کو بروقت روکا جانا ناگزیر ہے ۔